تشار کپور شوٹ ایٹ وڈالا میں مسلمان کردار نبھانے کیلئے سرگرم

تشار کپور شوٹ ایٹ وڈالا میں مسلمان کردار نبھانے کیلئے سرگرم

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی اداکار تشار کپورآنے والی فلم”شوٹ آوٹ ایٹ وڈال“ میں ایک مسلمان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رول کی خاطر انہوں نے بنیادی اسلامی معلومات حاصل کیں اور فلم میں ان پر عمل کرتے نظر آئیں گے۔ زیادہ تر کامیڈی رولز میں نظر آنے والے اداکار تشار کپور کی گینگسٹر فلم شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا کی ریلیز رواں سال دسمبر سے آگے بڑھا کر اب آئندہ مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ تشار کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں ایک مسلمان کا رول ادا کرنا ان کے لئے آسان نہ تھا تاہم ایکٹنگ اگر چیلینجنگ نہ ہو تو اس میں مزہ ہی کیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -