فوک گلوکار عالم لوہار کی زندگی پر مبنی کتاب رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں آجائےگی
لاہور(این این آئی) فوک گلوکار عالم لوہار کی زندگی پر مبنی کتاب رواں سال کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گی ۔اس حوالے سے عالم لوہار کی زندگی پر مبنی کتاب کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ کتاب اسی سال کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گی ۔اس کتاب میں عالم لوہار کی کی پیدائش سے لے کر آخری وقت تک کے حالات وواقعات شامل کیے گئے ہیں اس کے علاوہ اپنی تحریروں کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ۔