کرینہ کی ساڑھی امدادی تنظیم کیلئے نیلام کی جائیگی

کرینہ کی ساڑھی امدادی تنظیم کیلئے نیلام کی جائیگی

  

ممبئی ( نیٹ نیوز بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ انکی آنے والی فلم”ہیروئن“ کوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔مدھر بھنڈارکر کی فلم”ہیروئن“ کیلئے کرینہ نے تین آئٹم سونگ عکسبند کروائی ہیں جس میں سے”ہلکٹ جوانی“ نامی ایک گانا بیحد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔اسی آئٹم سونگ کے لئے کرینہ کپورکی زیبِ تن کی گئی ڈیزائنر منیش ملہوتراکی کالی و گلابی ساڑھی نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ کرینہ کے چاہنے والوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے فروخت کے لئے پیش کیے گئے اس کاسٹیوم سے ہونے والی آمدنی امدادی تنظیم کے نام وقف کی جائیگی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -