گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنا پرفیوم فیم لانچ کر دیا
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) مشہور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنا پرفیوم”فیم“ لانچ کر دیا۔ اپنے پہلے پرفیوم کی تشہیر کیلئے لیڈی گاگا نے ایک ڈارک تھیم کا ٹریلر بھی جاری کیا ہے۔ پرفیوم بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس سے پرفیوم بوتل سے نکلتے ہی کپڑوں پر لگ کر غائب ہوجاتا ہے اور صرف خوشبو کپڑوں میں جذب ہوتی ہے۔ فیم نامی پرفیوم کو ستمبر میں مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔