ایس ایس جے ڈی بائیو انرجی لمیٹڈ نے جنریشن لائسنس میں ترمیم کےلئے درخواست جمع کرادی

ایس ایس جے ڈی بائیو انرجی لمیٹڈ نے جنریشن لائسنس میں ترمیم کےلئے درخواست جمع ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) ایس ایس جے ڈی بائیو انرجی لمیٹڈ نے جنریشن لائسنس میں ترمیم کےلئے درخواست جمع کرادی۔ نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) کے ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت کمپنی 132 کے وی وولٹیج کی سطح پر بجلی کے خریدار کو اس کی جنریشن کی سہولت کے مقام پر بجلی فراہم کرے گا اور132 کے وی تک جنریشن وولٹیج کی اپ گریڈیشن لائسنس یافتہ کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ نیپرا نے ایس ایس جے ڈی بائیو انرجی لمیٹڈ کی درخواست پر ترمیم کے حق یا مخالفت میں تمام متعلقہ فریقوں سے رائے طلب کرلی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -