کیو موبائل نے نیا سمارٹ فون متعارف کروا دیا

کیو موبائل نے نیا سمارٹ فون متعارف کروا دیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کی پہلی موبائل فون کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹ Noir A2 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے، یہ سمارٹ فون لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اور عوام کے سامنے لانچ کیا گیا۔ اس پریس کانفرنس میں QMobile (سی ای او) ذیشان اختر کے ساتھ ساتھ ان کے برانڈ سفیر، ماڈل اور اداکارہ ایمان علی سمیت ٹیم کے اہم ارکان نے شرکت کی۔یہ ایونٹ rTeam کی طرف سے منعقد کیا گیا اور میزبانی کے فرائض ٹیلی ویژن اینکر سدرہ اقبال نے سرانجام دیئے۔ ایمان علی کے نئے NoirA2 سمارٹ فون کے معتارف کروانے کے بعد ذیشان اختر نے حاضرین سے خطاب کیا۔ فیشن، انٹرٹینمنٹ اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات بھی لانچ تقریب میں موجود تھے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -