سام سنگ نے جدید ترین اسمارٹ ٹیلی ویژن کی نئی سیریز متعارف کروا دی

سام سنگ نے جدید ترین اسمارٹ ٹیلی ویژن کی نئی سیریز متعارف کروا دی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں عالمی اعزاز یافتہ موجد ادارہ ہے ، جس نے پاکستان میں اپنے جدید ترین اسمارٹ ٹیلی ویژن کی E-Series 2012 متعارف کروا دی ہے۔ یہ مصنوعات گھریلو تفریحات میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ سام سنگ اسمارٹ ٹی وی کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر 2011 میں متعارف کروایا گیا تھا، اور یہ اپنی "بے مثال انفرادیت" ، جدید ترین خصوصیات اور منفرد تفریحی سہولیات کے باعث بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے بعد ، 2012میں سام سنگ نے مزید جدتوں کی حامل نئی E-Series کے اسمارٹ ٹی وی متعارف کروائے ہیں، جو شفاف تصویر، انٹرنیٹ رسائی اور پروگراموں کی شیئرنگ کی حیرت انگیز صلاحیتیں پیش کرتے ہیں۔ سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر جان پارک نے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سام سنگ کے نئے 2012 E-Series ٹیلی ویژن ایک انقلابی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں جو "اسمارٹ انٹر ایکشن کہلاتی ہے۔ ٹیلی ویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ، اس ذہین ترین ٹیکنالوجی کے باعث ، ٹیلی ویژن کو آواز اور ہاتھ کے اشارے سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور یہ ذہین ٹیلی ویژن اپنے صارف کا چہرہ بھی پہچانتا ہے ۔، اور سام سنگ کی جدید ترین ایپلی کیشنز بھی چلا سکتا ہے۔ اس ٹی وی میں "اسمارٹ ایوولیوشن " یعنی ذہین ارتقاءکی صلاحیت بھی موجود ہے، جس سے اس ٹی وی کو ہر سال جدید تر خصوصیات کا حامل بنایا جا سکتا ہے۔ جدید ترین "اسمارٹ کانٹینٹ سروس" بھی صارفین کے لئے ایک بے مثال اضافی سہولت ہے ۔ یہ اسمارٹ ٹی وی ٹیکنالوجی کے شائقین کے لئے ایک خاص تحفہ ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -