کان کنی اور ماربل کے شعبوں کی ترقی سے ملکی برآمدات کو بڑھایا ممکن‘ترجمان

کان کنی اور ماربل کے شعبوں کی ترقی سے ملکی برآمدات کو بڑھایا ممکن‘ترجمان

  

اسلام آباد (اے پی پی) ماربل کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سالانہ100 ارب ڈالر کا کاروبار ہوتا ہے جبکہ پاکستان معدنیاتی ذخائر رکھنے والا بڑا ملک ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کا حصہ 0.060 فیصد ہے۔ آل پاکستان ماربل مائننگ، پراسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کان کنی اور ماربل کے شعبوں کی ترقی سے ملکی برآمدات کو اربوں ڈالرز تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ماربل کی صنعت کی برآمدات سے 23ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیاجارہاہے جو بہت کم ہے۔ کان کنی اور ماربل کی صنعتوں سے وابستہ افراد و اداروں کی باہمی مشاورت سے شعبہ کی ترقی کےلئے پالیسی مرتب کرکے ملکی برآمدات کو نمایاں فروغ دیا جاسکتا ہے

مزید :

ایڈیشن 1 -