جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لاکر عوام کو حقوق دلائے جائیں گے، فوزیہ قصوری
فیصل آباد (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی صدر مسز فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان میں مثبت تبدیلی اور انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی خدا کے فضل و کرم اور باشعور غیرت مند عوام کے بھر پور تعاون کے باعث مفاد پرستوں لٹیروں اور ملک دشمنوں کے دن گنے جاچکے ہیں جمہوری عمل کے ذریعے تبدیلی لا کر عوام کو ان کے حقوق اور خوشحالی سے آراستہ کیا جائیگا۔ وہ فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف و یمن کنونشن کی کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور یوتھ ونگ کے کارکنوں میں کارکردگی سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ شہزاد یونس شیخ کی زیر صدارت اس تقریب سے راجہ کامران ¾ رانا مبشر احمد ¾ منور منج ¾ میاں حمزہ علی اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔مسز فوزیہ قصوری نے کہا کہ عمران خاں ایک حوصلہ مند باہمت اور ملک و قوم کا درد رکھنے والے قائد ہیں عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی چیز بھی نا ممکن نہیں اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیتی سے کام کا عزم کیا جائے تو تمام مسائل اور بحران حل ہونگے ۔ فوزیہ قصوری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود کچھ نہیں کیا بلکہ ان کی کرپشن اور نا اہلی نے مسائل کے انبار لگادئیے ہیں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاداور خوشحال ملک بنائے گی۔