چودھری پرویزالٰہی کی ڈاکٹر سامعہ امجد کی صاحبزادی ڈاکٹر عروج کے نکاح میں شرکت

چودھری پرویزالٰہی کی ڈاکٹر سامعہ امجد کی صاحبزادی ڈاکٹر عروج کے نکاح میں ...

  

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سامعہ امجد کی صاحبزادی ڈاکٹر عروج امجد کی رسم نکاح چودھری عنایت اللہ چیمہ کے صاحبزادے بیرسٹر محمد عثمان سے جامع مسجد بیت اللہ بی بلاک گلبرگ میں ادا کی گئی۔ نکاح خطیب مسجد قاری شاہ محمد انیس نے پڑھایا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، ارکان پنجاب اسمبلی عبد اللہ یوسف، ثمینہ خاور حیات، آمنہ الفت، ڈاکٹر فائزہ اصغر، قمر عامر چودھری، خدیجہ عمر، حمیرا اویس شاہد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی اور چودھری ظہیر الدین نے نکاح نامہ پر دلہن کی طرف سے بطور گواہ دستخط بھی کئے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -