آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

  

لاہور(وقائع نگار)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک‘ گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی ہے بہاولپور ڈویژن اور کشمیر کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش بہاولپور میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان08 ‘ بہاولنگر ‘ رحیم یار خان05 ‘ خان پور 03‘ جھنگ 02 اور کاکول میں 01 ملی میٹربارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایبٹ آباد‘ بہاولنگر ‘ گلگت‘ کراچی‘ مری‘ پارا چنار‘ کوئٹہ‘ سیالکوٹ‘ سکردو‘ ژوب اور زیادت کے گردونواح کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے 19اور 20اگست کو پنجاب کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی

مزید :

ایڈیشن 1 -