وفاقی حکومت ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرے:لاہور ہائیکورٹ

وفاقی حکومت ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرے:لاہور ہائیکورٹ

  

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ بجلی چوری کے حوالے سے نیپرا گزشتہ پندرہ سال سے سو رہی ہے عدالت جاننا چاہتی ہے کہ بجلی کے بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں۔ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے بجلی چوری کی روک تھام میں ناکام ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی ملک بھر میں بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ادارے آرٹیکل 9 کے تحت اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کریں اور عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں ۔عدالت نے نجی ہاﺅسنگ سوسائیٹیز میں بھی ملک کی دیگر حصوں کی طرح یکساں لوڈشیڈنگ نافذ کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بجلی کی کمپنیوں سے لوڈ مینجمنٹ کا شیڈول بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 12ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -