جنوبی افریقہ :پولیس کی مظاہر ہ کرنیوالے کان کنوں پر فائرنگ‘18ہلاک‘ متعدد زخمی

جنوبی افریقہ :پولیس کی مظاہر ہ کرنیوالے کان کنوں پر فائرنگ‘18ہلاک‘ متعدد ...

  

جوہانسبرگ ( این این آئی) جنوبی افریقہ میں پولیس نے مظاہرہ کرنیوالے کان کنوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 18ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ‘پولیس کی طرف فائرنگ جوہانسبرگ سے شمال مشرق میں سو کلومیٹردورماری کانا پلاٹینیم کان پرمزدوری کرنے والوں پر کی گئی جہاں تین ہزار مزدوراپنے مطالبات کے حق میں کئی روز سے مظاہرے کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق کان کنوں سے تمام مذاکرات ناکام ہوچکے تھے اور طاقت کے زور پر انہیں منتشرکرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔ کان کنوں پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب پولیس اہلکارپلاٹینیم کی کان کے گردخار دار تارلگارہے تھے تومزدور لاٹھیاں اٹھائے جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کی۔مزدوروں کے آگے بڑھنے پر پولیس نے کان کنوں پر اندھادھند گولیاں برسادیں جس سے 18مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

مزید :

ایڈیشن 1 -