ہر سال کی طرح امسال بھی ”پاکستان“ میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) روزنامہ پاکستان لاہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ روزنامہ پاکستان کے سینئر رکن حافظ نصیرالدین کے صاحبزادے حافظ سعداللہ نے قرآن پاک سنایا۔ گزشتہ 13 برسوں سے روزنامہ پاکستان میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سال حافظ نصیر الدین کے شاگرد حافظ محمد رفیق نے اختتام قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمضان اور اہمیت رمضان کے موضوع پر مفصل خطاب کیا۔ آخر میں امت مسلمہ کی فلاح و کامیابی پاکستان اور روزنامہ پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔