سگیاں پل، گیند پکڑتے ہوئےبچہ دریائے راوی میں ڈوب گیا

سگیاں پل، گیند پکڑتے ہوئےبچہ دریائے راوی میں ڈوب گیا

  

ہور(وقائع نگار خصوصی ) شاہدرہ کے علاقہ میں سگیاںپل کے قریب 5 سالہ بچہ دریا میں گرنے والی گیند پکڑتے ہوئے راوی میں ڈوب گیا ۔ رات ہو جانے پر ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن روک دیا اور آج صبح 8 بجے روشنی ہونے پر دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سگیاں پل کے قریب کچی آبادی کا رہائشی پانچ سالہ رمضان دریاے راوی کے کنارے کھیل رہا تھا کہ اسی دوران گیند دریا میں گر گئی جیسے نکالنے کے لیے جب وہ پانی میں گیا تو اس کا پاﺅں سلپ ہونے سے رمضان پانی میں ڈوب گیا ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت رمضان کو تلاش شروع کی مگر ناکامی پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس نے بچے کی تلاش شروع کر دی تاہم رات میں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن کو روک دیاگیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -