عید پر پنجاب پولیس عوام کی ”خدمت “میں مصروف رہے گی

عید پر پنجاب پولیس عوام کی ”خدمت “میں مصروف رہے گی
عید پر پنجاب پولیس عوام کی ”خدمت “میں مصروف رہے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعدپنجاب کے پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

عید الفطر پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے، شر پسند عناصر پر کڑی نظر، فرزندان اسلام کو اپنی مذہبی رسومات و نماز عید کی ادائیگی کے دوران مکمل تحفظ اورسیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید الفطر کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کریں اور عید الفطر کی نماز کی ادائیگی تک سکیورٹی کے تمام امور کی مسلسل مانیٹرنگ کریں تاکہ کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -