آسٹریلیا کےخلاف سیریز ، کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا

آسٹریلیا کےخلاف سیریز ، کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلئے لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا۔ کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ یہ سیریز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل مفید ثابت ہو گی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور انڈور پریکٹس کا آغاز کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے متوازن ٹیم منتخب کی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بالرز کی عدم موجودگی میں بھی کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے فائدہ ہو گا اور وہ وہاں کی کنڈیشنز سے واقف بھی ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -