ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان کر دیا ‘ناظم الحسین کی جگہ فرحاد رضا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس سے ناظم الحسین ڈراپ کر دیئے گئے ہیں جبکہ فرحاد رضا جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔بنگلہ دیش کے 15 رکنی حتمی سکواڈ میں مشفیق الرحیم (کپتان ) ‘محمود اللہ ریاض ‘تمیم اقبال ‘جنید صدیقی ‘ظہور الاسلام ‘وکٹ کیپر محمد اشرفل‘مشرفی بن مرتضیٰ ‘فرحاد رضا ‘شفیع الاسلام ‘ضیاءالرحمن اور ابوالحسن شامل ہیں ۔