زمبابوے کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

زمبابوے کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

  

ہرارے( نیٹ نیوز) زمبابوے نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا، نوجوان فاسٹ باﺅلر رچرڈ مزہینگ سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور میگا ایونٹ میں وہ بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ برینڈن ٹیلر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، زمبابوے کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم میں برینڈن ٹیلر (کپتان) یوسی سیبانڈا، ہیملٹن مسکڈزہ، سٹورٹ، ملکم والر، ایلٹن چیگمبورا، کریگ ایرون، گریم کریمر، رے پرائس، کائل جروس، کرس موفو، رچرڈ مزہینگ، برین ویٹوری، پراسپر اوتسیا اور فورسٹر موٹزوا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -