شعیب اختر نے باﺅلنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

شعیب اختر نے باﺅلنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کا باﺅلنگ کوچ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی، بورڈ نے رابطہ کیا تو اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے تیار ہوں۔ ایک انٹروےومیں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان ان کی پہچان ہے اور اسی کے نام سے انہوں نے عالمی شہرت حاصل کی اور اس کےلئے کچھ لوٹانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی ٹیم کا باﺅلنگ کوچ بننے کےلئے تیار ہیں، اگر بورڈ نے پیشکش کی تو اسے قبول کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹرائیک باﺅلرز کی کمی ہے، اگر ٹیلنٹ تلاش کیا جائے تو ہمیں اچھے باﺅلرز مل سکتے ہیں۔ فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ غیر ملکی کوچ میں ڈیرل فوسٹر اچھے امیدوار ہیں اگر ان کی خدمات حاصل کی گئیں تو ٹیم باﺅلنگ شعبے میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کینگروز ٹیم خطرناک حریف ہے اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کےلئے سپنرز کا کردار اہم ہو گا لیکن فاسٹ باﺅلرز کی کمی محسوس ہو گی۔ عمر گل کے نہ ہونے سے ہماری باﺅلنگ سائیڈ کمزور ہے تاہم میری نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ ٹیم سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے۔شعےب اخترنے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف متحدہ عرب امارات سیریز میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -