فیفا نے خواتین فٹبال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی
زیورخ (نیٹ نیوز) فیفا نے خواتین فٹبال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی۔ فیفا کے اعلامیے کے مطابق خواتین فٹبال کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے۔ درجہ بندی میں امریکہ 2221 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جرمنی 2168 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جاپان 2110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ برازیل 2044 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، فرانس 2021 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سویڈن 2019 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، کینیڈا 2006 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، انگلینڈ 1970 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، آسٹریلیا 1948 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور اٹلی 1947 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ فیفا کی خواتین فٹبال کی آئندہ درجہ بندی 7 دسمبر کو جاری ہو گی۔