برنرڈنہو 2016 ءریو اولمپکس گیمز تک برازیل والی بال ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے
ریوڈی جنیرو ( نیٹ نیوز) برازیل کی والی بال کنفےڈریشن نے کہا ہے کہ برنرڈنہو 2016 ءریو اولمپکس گیمز تک ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے 2000 میں برازیل والی بال ٹیم میںکوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی، ان کی کوچنگ میں برازیل کی ٹیم اولمپکس گیمز میں ایک طلائی اور دو چاندی کے تمغے جیت چکی ہے۔ اولمپکس گیمز والی بال ایونٹ کے فائنل میں روس کے ہاتھوں شکست کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ یہ برنرڈنہو کا آخری میچ ہو گا۔