نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت مشکل تھی ،یوراج سنگھ

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت مشکل تھی ،یوراج سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی ( نیٹ نیوز) کینسر کے کامیاب علاج کے بعد دوبارہ صحت یاب ہونے والے بھارتی کرکٹ بلے باز یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر سے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔ بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیت انتہائی مشکل تھی ۔ ایک بھارتی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں واپس آنا اچھا لگ رہا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہاکہ 19 ستمبر کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں وہ اوپنر کی حثیثت سے اچھی کارکردگی دیکھانے کے لئے پرعزم ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پریشان بھی ہیں۔ کیونکہ پتہ نہیں اس دن میں اپنی اچھی کارکردگی دیکھا بھی سکوں گا کہ نہیں ۔