انڈر 19 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹیمیں20 اگست کو کوارٹر فائنل میں مدمقابل
برسبےن(نیٹ نیوز)روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمےان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل 20 اگست کو کھےلا جائے گا ۔آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں دوروز آرام ہوگا۔ اس کے بعد میگا ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلہ شروع ہو گا ۔20 اگست کو پاکستان ٹیم کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں اب تک پاکستان کی کارکردگی بہت بہتر ہے پاکستان کی ٹیم اپنے تمام گروپ میچز جیت کر سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم بھی اپنے گروپ میں تین میچ کھیل چکی ہے لیکن بھارتی ٹیم تین میں سے دو میں کامیابی حاصل کرسکی اور وہ اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل میں 26 اگست کو کھیلا جائیگا۔