انگلش کرکٹر لیام پر دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی

انگلش کرکٹر لیام پر دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی

  

لندن( نیٹ نیوز) انگلش انٹرنیشنل کرکٹر لیام پلنکٹ پر دوسری مرتبہ ڈرائیونگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 27 سالہ فاسٹ باﺅلر کو 28 جولائی کو ڈرہم میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجکر 10 منٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں پوری رات ڈرائیونگ کرتے رہے۔ شمال مشرقی انگلینڈ کی پیٹرلی مجسٹریٹس عدالت نے ان کے کیس کی سماعت کی۔ انہیں ڈرائیونگ سے اس لئے روکا گیا ہے کیونکہ ان کی گاڑی کی ہیڈ لائٹس آن نہیں تھیں اور ایک سو ملی میٹرز سانس میں 74 ملی گرام الکوحل کے ذرات پائے گئے جبکہ اس کی حد 35 ملی گرام ہے۔ بنچ کے چیئرمین جیف گرے نے کہا کہ پلنکٹ پر ایک ہزار پاﺅنڈ (1,570ڈالر،1280 یوروز) جرمانہ کیا جائے گا اور انہیں ایک سو پاﺅنڈ ضرور ادا کرنا ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -