بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز23 اگست سے شرو ع ہوگی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز23 اگست سے شرو ع ہوگی

  

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 اگست سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہوگا۔ دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 31 اگست سے 4 ستمبر تک بنگلور میں کھیلا جائیگا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹوئنٹی 20 میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 8 ستمبر کو وشاکا پٹنم جبکہ دوسرا اور آٓخری میچ 11 ستمبر کو چنائی میں کھیلا جائیگا۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ سیریز کے دونوں میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -