قومی فٹ با ل ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 اگست سے شروع ہوگا

قومی فٹ با ل ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 اگست سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 5 ستمبر سے منعقد ہونے والی نویں پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ سے قبل قومی فٹ بال ٹیم کا مختصر دورانیہ کا تربیتی کیمپ لگایا جائے گا ۔ حکام مطابق کیمپ 25 اگست سے لیکر 3ستمبر تک منعقد ہوگا۔ حکام کے مطابق افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لئے دعوت دی گئی تھی لیکن سری لنکا اور مالدیپ نے اپنی فٹ با ل لیگ کی وجہ سے معذرت کرلی ہے تاہم افغانستا ن کی طرف سے ابھی جواب موصول نہیں ہوا ۔ پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ 5 ستمبر کو شروع ہوگی اور 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔ (پی پی ایف ایل) میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل)، افغان ایف سی چمن، پاکستان آرمی، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا)، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی)، مسلم ایف سی چمن، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے)، نیشنل بنک آف پاکستان (این بی پی)، حبیب بنک لمٹیڈ(ایچ بی ایل)، نیوی، پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف)، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، بلوچ ایف سی نوشکی، پی ایم سی اتھیلٹیکو ایف سی فیصل آباداور بی ڈویژن لیگ کی دو ٹاپ کی ٹیمیں زرعی ترقیاتی بنک (زیڈ ٹی بی ایل ) اور ووہیب ایف سی لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں۔