خیرپورمیں پرانی دشمنی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق
خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ ڈی جی کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشاری برادری کے دوگروپوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا اورہفتہ کو پنہل لاشاری، قربان لاشاری، محبوب لاشاری اور 8 سالہ امام ڈنو لاشاری عید خریداری کرکے گوٹھ مٹھل لاشاری جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔