کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر ، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر ، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے
کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر ، متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں متعدد افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جبکہ آئی جی سندھ نے ان واقعات کی رپورٹ طلب کر لی ۔ کھارا در کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جبکہ خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5سی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے دو یحییٰ اور مجیب کی شناخت ہوگئی ۔ نیو کراچی کے ہی علاقے ڈسکو موڑ پر ایک ہوٹل پر چند نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا لیکن پانچ زخمی افراد ظہور ، شرجیل ، شوکت ، نوید اور عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ حسن نامی شخص زخمی ہے۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب نامعلوم افراد ہی کی فائرنگ سے دو شخص شاکر اور آصف ہلاک ہوگئے ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں سے متعلق شواہد مل گئے جنہیں جلد گرفتارکر لیا جائے گاجبکہ عید کے دنوں میں کوشش کی جا رہی ہے کہ امن وامان قائم رہے۔