عید کے روز قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

عید کے روز قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق
عید کے روز قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد جاں بحق

  

شمالی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل شوال میں عید کے روز امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ۔

قبائلی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب واقع شوال کے علاقے شوئی در میں جاسوس طیارے سے ایک گھر پردو میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیااوروہاں موجود چھ افراد جاں بحق اور دو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد علاقے پر جاسوس طیاروں کی مزید پروازیں بھی جاری رہیں جس سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دشوار گزارراستے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔ دریں اثناءپاکستان نے شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ مو¿قف رہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کی خلاف و رزی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ معظم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں ۔

مزید :

وزیرستان -اہم خبریں -