آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات

آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات
آج عید الفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں عید الفطر کاچاندنظر آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ چاند نظرآنے کے لئے اسکی عمر 32 گھنٹے درکار ہے مگرآج شام کوچاند کی عمر صرف 22 گھنٹے ہوگی۔
حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ شب چاند سورج سے آٹھ بجکر54 منٹ پر الگ ہواجبکہ شام کو سورج چھ بجکر 45 منٹ پر غروب ہوگا اور سورج کی شفق سات بجکر 11 منٹ پر ختم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سورج کی شفق ختم ہونے سے پہلے ہی چھ بجکر 55 منٹ پر چاند غروب ہوجائے گا اس لئے آج شام کو چاند نظرآنے کا کوئی امکان نہیں ۔