خضدار کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کے عملے کے تین افراد اغواء
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی شاہراہ پرنامعلوم افراد نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک سے تین افراد کواغواءکر لیا جس پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی صبح قومی شاہراہ پر باغبانہ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک سے عملے کے تین افراد کو اغواءکرلیا گیا جس پر احتجاجاً ٹرک اوربس ڈرائیوروں نےقومی شاہرہ بلاک کردی جس کے باعث عیدکے موقع پر گھروں میں جانے والے پردیسیوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا۔ مظاہرین نے جلد ازجلد مغوی بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔