عید پر لاہورمیں دہشت گردی کا خدشہ ، فورسز ہائی الرٹ

عید پر لاہورمیں دہشت گردی کا خدشہ ، فورسز ہائی الرٹ
عید پر لاہورمیں دہشت گردی کا خدشہ ، فورسز ہائی الرٹ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الفطرکے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی فورسزکو الرٹ کردیاگیاہے۔ لاہور میں ایک دہشت گرد کے داخل ہونے کی اطلاع ہے جو عید الفطر پر کسی عبادت گاہ، حساس عمارت یا کسی سرکاری دفتر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔حساس ادار ے نے دہشت گر دکے متعلق معلومات متعلقہ سیکیورٹی فورسز کو فراہم کر دی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کامرہ ایئر بیس پر حملے کے ملزمان میں سے چند کے قریبی عزیز پنجاب میں رہائش پذیر ہیں جن کے کوائف اور تصاویر اکھٹی کی جارہی ہیں۔

مزید :

لاہور -