جاپان نے جھنڈا لہرانے والے چودہ چینی افراد کو رہاکردیا
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نے متنازع جزیروں پر جھنڈا لہرانے کی کوشش کرنے والے چین کے چودہ افراد کو رہا کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے افراد نے پندرہ اگست کو متنازع جزیرے سینکاکو پر چین کا پرچم لہرانے کی کوشش کی تھی جس پر جاپانی حکام نے انہیں حراست میںلے لیا تھا۔ سات افراد کو کشتی کے ذریعے جاپانی جزیرے ایشی گاکی سے ہانگ کانگ روانہ کر دیا گیا جبکہ سات افراد کو ہی بذریعہ ہوائی جہاز بھجوایاجاچکاہے۔