ملاعمر نے افغان حکومت میں شراکت داری کا مطالبہ کردیا، طالبان عام شہریوں کی ہلاکت سے گریز کریں : طالبان رہنماء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان رہنماءملا عمر نے کارروائیوں میں شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے افغان حکومت میں شراکت داری کا مطالبہ کردیا۔
طالبان کی ایک ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں ملا عمر نے کہا ہے کہ وہ 2014میں افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد حکومت میں مکمل شراکت داری چاہتے ہیں۔ اُن کاکہناتھا کہ طالبان تعلیم کو اہمیت دیتے ہیں اورافغانستان میں سکولوں کے پانی میں زہر ملانے میں طالبان کا کوئی کردار نہیں۔
ملاعمر نے عام شہریوں کی ہلاکت پر طالبان کوہدایت کی ہے کہ عسکری کارروائیوں میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے سے گریز کریں ۔