مغوی ڈاکٹر بازیاب ہونے کے باوجود بلوچستان میں اوپی ڈیز بند

مغوی ڈاکٹر بازیاب ہونے کے باوجود بلوچستان میں اوپی ڈیز بند
مغوی ڈاکٹر بازیاب ہونے کے باوجود بلوچستان میں اوپی ڈیز بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مغوی ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے باوجود بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں۔اٹھارہ روز قبل کوئٹہ سے اغواءہونے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول گزشتہ رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے لیکن پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے صرف ایمرجنسی سروسزبحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کے اوپی ڈیزہفتہ کوبھی بندر ہیں جس کی وجہ سے او پی ڈیز میں آنے والے مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں۔

مزید :

کوئٹہ -