اسلام آباد میں سرچ آپریشن جاری ، 17مشتبہ ملزمان گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے بنی گالہ کے علاقے میں گھر گھر تلاشی لے کر 17مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق بنی گالہ میں کارروائی کے دوران 55گھروں اور 15شیڈوں کی تلاشی لی گئی جبکہ تین سو سے زائد افراد سے تفتیش کے بعد 17مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔