بھارتی بلے باز لکشمن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی بلے باز لکشمن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
بھارتی بلے باز لکشمن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 23اگست سے ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنی ہے، لیکن اس سے قبل ہی ان کے مڈل آرڈر بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ 1996ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے لکشمن نے 134 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کی اور 17 سنچریوں کے ساتھ 8781 رنز سکور کئے جبکہ 86 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں چھ سنچریوں کے ساتھ 2338رنز بنائے ۔

مزید :

کھیل -