پشاور میں چاند نظر آگیا ، زونل کمیٹی کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلاف ، مفتی منیب کو ’چپ‘ لگ گئی

پشاور میں چاند نظر آگیا ، زونل کمیٹی کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلاف ، ...
پشاور میں چاند نظر آگیا ، زونل کمیٹی کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اختلاف ، مفتی منیب کو ’چپ‘ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ دیسک ) خیبر پختونخواہ کی زونل رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور اس امر پر تنقید و افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر کے جلد بازی کی گئی ۔ زونل کمیٹی نے وزیر مزہبی امور سے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ سے بات کریں اور صوبہ بھر میں کل اتوار۴ کو عید منانے کا اعلان کیا جائے ۔ زونل رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسے اٹھارہ شرعی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ ہے کہ جکب جیو نیوز نے اس معاملے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان سے بات کرنے کی کوشش کی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے شکوے کا ذکر کیا تو انہوں نے ٹیلی فون بند کردیا۔

مزید :

پشاور -