بانکی مون کی احمد نژاد پر تنقید

بانکی مون کی احمد نژاد پر تنقید
بانکی مون کی احمد نژاد پر تنقید

  

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے اسرائیل کے خلاف حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا ہے۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ایرانی رہنماﺅں کے اسرائیل بارے بیانات سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنماﺅں کے یہ بیانات انتہائی قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ خطے کے تمام ممالک کو اس وقت کشیدگی اور اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے بجائے اپنی آواز کو پست رکھنا چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -