حیراں سب ”محبوب“ پر... ، جدید مشینی آلات سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں تھا: ماہرین فلکیات

حیراں سب ”محبوب“ پر... ، جدید مشینی آلات سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں تھا: ...
حیراں سب ”محبوب“ پر... ، جدید مشینی آلات سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہیں تھا: ماہرین فلکیات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کا چاند نظر آنے کے پھڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہر فلکیات جاوید اقبال نے کہا کہ میں چاند دیکھنے کے اعلانات پر حیران ہوں کیونکہ آج چاند کی عمر 22 گھنٹے تھی جبکہ چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 30 گھنٹے ہونی چاہئے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 8بجکر 45منٹ پر بجے ہوئی اور اس وقت چاند کی عمرمحض 25 گھنٹے ہے جبکہ چاند کو مشینی آلات سے دیکھنا بھی ممکن نہیں تھا۔شمالی علاقوں سے بلوچستان تک کسی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جنوبی امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں چاند نظر آیا تاہم پاکستان سمیت جنوبی ایشیاءکے کسی حصے میں آج چاند نظر نہیں آ سکتا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -