امریکی بھی ماہرہ خان کے فین ہو گئے

امریکی بھی ماہرہ خان کے فین ہو گئے
امریکی بھی ماہرہ خان کے فین ہو گئے

  

کراچی (غلام سرور)خرد کے کردار سے شہرت پانے والی مائرہ خان نے پاکستانیوں کے دلوں میں تو جگہ بنائی مگر اب وہ دنیا کے دلوں پر راج کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ پہلے پاکستانیوں کو اپنامتوالا بنایا، پھر بھارت میں اپنی مثبت کارکردگی سے شہرت و عزت پائی اب ایک سروے کے مطابق امریکیوں کے دلوں پر بھی راج کرنے والی شخصیت کوئی امریکی فنکار نہیں بلکہ پاکستانی فنکارہ ماہرہ خان ہیں۔

یوٹیوب چینل فوموڈیلی کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں 6 امریکیوں نے اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کا انتخاب کیا۔ اس سیگمنٹ کا نام ”لائک دیم اور ان فالو “ رکھا گیا جس میں یہ لوگ اداکاراﺅں کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس دیکھ کر اس بات کا فیصلہ کر رہے تھے کہ عائزہ خان، مہوش حیات خان، ماہرہ خان، صنم بلوچ اور ماورا حسین میں سے سب سے اچھی اداکارہ کون ہے ؟

رپورٹ کے مطابق عائزہ خان انہیں کافی شاہانہ مزاج کی حامل لگیں ، کچھ نے انہیں خوبصورت شہزادی بھی کہا ۔ان کو یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ عائزہ کے مداحوں کے پاس ان کی ہر تصویر کیسے موجود ہوتی ہے جبکہ اداکارہ کا اپنا کائی انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر موجود نہیں۔

ویڈیو میں موجود خواتین کے مطابق مہوش حیات انہیں کسی ڈے کیئر ٹیچر جیسی نظر آئیں ۔ ایک اور نے ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ دیکھتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ بھی بہت زیادہ متاثر کن نظر  نہیں آیا وہ بہت ہی سادہ ہیں۔

صنم بلوچ کو ویڈیو میں موجود نوجوان نے کافی سمجھدار قرار دیا۔ایک کا کہنا تھا کہ صنم بلوچ کے پاس موجود ملبوسات کافی منفرد ہیں۔ ایک خاتون نے کہا کہ وہ صنم کے ساتھ شاپنگ پر جانا چاہیں گی۔ ماورا حسین کو سب نے کافی سٹائلش کہا اور ان سب کیلئے زیادہ حیران کن بات یہ رہی کہ ماورا کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کافی بڑی ہے۔ کسی نے کہا کہ ماورا حسین انہیں امریکی گلو کارہ اریانہ گرانڈے کی یاد دلاتی ہیں۔

 ماہرہ کو تو سب نے ہی پسند کیا، ایک کا کہنا تھا کہ یہ کسی ماڈل سے کم نہیں  ہے  لیکن جب انہیں بتایا گیا کہ ماہرہ خان نے ماڈلنگ نہیں کی بلکہ یہ پہلے ویڈیو جوکی تھیں اور ڈائریکٹ اداکاری میں آئی ہیں تو انہوں نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔  سروے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی خوبصورت اور سٹائلش ہیں اس لیے انہیں ماڈلنگ ضرور کرنی چاہیے۔ایک خاتون نے کہا کہ یہ تو ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور میگن فوکس کے درمیان کی کوئی چیز ہے کیونکہ وہ فیصلہ نہیں کر پارہی۔ 

مزید :

تفریح -