بخشالی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے تباہی مچادی

بخشالی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے تباہی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بخشالی( نمائندہ پاکستان) بخشالی میں حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے تباہی مچادی،کھڑی فصلیں تباہ ،کئی کنال پر مشتمل قیمتی اراضی دریا برد ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے بخشالی وگردونواح میں تباہی مچ چکی ہے ،جس میں متعدد مکانات منہدم ہوچکے ہیں جبکہ کثیر رقبہ پر پھیلی ہوئی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔اس طرح محلہ پارجلسی وال بخشالی کے مقام پر کئی کنال زرعی اراضی بخشالی نالہ میں سیلابی پانی آنے سے دریا برد ہوچکی ہے جس سے زمین مالکان کو لاکھوں کا نقصان اٹھاناپڑ رہا ہے ۔زمین مالکان نے متعلقہ حکام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ نقصان کے ازالہ کے ساتھ ساتھ آئندہ نقصان سے بچانے کے لئے حفاظتی پشتے بھی تعمیر کئے جائیں۔