مٹہ میں بجلی کی تاریخی بنبش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

مٹہ میں بجلی کی تاریخی بنبش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) مٹہ تحصیل میں بجلی کی تاریخی بندش کی خلاف احتجاجوں کا سلسلہ عروج پر مٹہ کوز شیر پلم بر شیر پلم پیر کلے شکردرہ اور دیگر قریبی مضافات کی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے مٹہ تا مینگورہ روڈ دو گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ایس ڈی او وپڈا کیساتھ معاہدے کی بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اطلاع ملتی ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ چکے تھے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ میں بجلی کی نارواء بندش کی خلاف ایک مرتبہ پھر کوز شیر پلم بر شیر پلم پیر کلے شکردرہ اور دیگر قریبی علاقوں کی ہزاروں افراد کوزشیر پلم ڈاگ کی مقام پر سڑکوں پر نکل گئیں اور مٹہ تا مینگورہ مین روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دوگھنٹوں تک بند کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ادھر اطلاع ملتی ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالطیف خان ایس ڈی او واپڈا خورشید اقبال اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے بات چیت شروع کی ادھر مذکرات میں ایس ڈی او واپڈا اور عوام کی نمائندوں کے طرف سے ایک گھنٹہ بجلی ہونے اور ایک گھنٹہ نہ ہونے پر مذکرات کامیاب ہوکر عوام نے روڈ کھول دیا ادھر روڈ بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں لوگ گاڑیوں میں پھنس کر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا