قرضوں و سود ادائیگی کیلئے مزید رقم درکار ‘پاور سیکٹر بحران بڑھنے کاامکان

قرضوں و سود ادائیگی کیلئے مزید رقم درکار ‘پاور سیکٹر بحران بڑھنے کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)بجلی کمپنیوں کی طرف سے بھاری قرضوں کی ادائیگی کے لئے رجوع کرنے پر وزارت توانائی نے’’ ہاتھ کھڑے کر دئیے‘‘۔بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی بجلی کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے لئے گئے قرضوں کی رقوم کی ادائیگی سے انکار کردیا ہے اور بجلی کمپنیوں کو زیر گردش قرضوں ( سرکلرڈیٹ) کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے قرضوں کی رقم اور سود اداکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کے اس انکار سے پاور سیکٹر کا بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اربوں روپے کی مقروض ہیں اور قرضوں کی ادائیگی اور سود کی ادائیگی کے لئے مزید قرضے لئے جارہے ہیں جس سے پاور سیکٹر بحران دربحران کا شکار ہے۔
وزارت توانائی