23سالہ نوجوان پر ممکنہ کانگووائرس کا حملہ ، ٹیسٹ شروع،علاقے میں خوف
ٹھٹھہ صادق آباد( نمائندہ پاکستان ) ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشی23سالہ نوجوان میں کانگو وائر س ہونے کی تشخیص کردی گئی۔تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر135د س آر (جدید) کے رہائشی 23سالہ نوجوان محمد سجاد ولد محمد شریف کو شدید بخاراور جسم‘ پیٹ پر سرخ دھبے نمودار ہونے پر رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد لایا گیا،جہاں ڈیوٹی پر موجود میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد وقاص کی طرف سے اس کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ڈاکٹر محمد وقاص کی طرف سے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
نوجوان میں موجود علامات ظاہر ہونے کے پیش نظر اور رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال ٹھٹھہ صادق آباد میں رات کے وقت کانگو وائر س کی بیماری کے ٹیسٹوں کی سہولت موجود نہ ہونے پر محمد سجاد میں ممکنہ کانگو وائرس کی تشخیص ہونے پر فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال جہانیاں ریفر کردیا گیا۔ڈاکٹرمحمد وقاص کے مطابق مریض میں ممکنہ کانگووائرس کی علامات شدید بخار،منہ کے اندر دانتوں سے خون آنا،غنودگی اور جسم پر سرخ دھبے ظاہر ہونے کی صورت میں ہسپتال میں کوئی سہولت نہ ہونے پر جہانیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں ریفرکیا گیا ہے جبکہ بیماری کی تصدیق مزیدلیبارٹری ٹیسٹوں کے بعد ہی سامنے آسکے گی۔نوجوان میں کانگووائرس کی ممکنہ تشخیص ہونے کے بعد ٹھٹھہ صادق آبا دنواح میں عوام کے اندر شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے جبکہ ٹھٹھہ صادق آبادونواح کے سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے محکمہ صحت پنجاب ،محکمہ لائیوسٹاک ،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے ٹھٹھہ صادق آبا دنواح میں کانگووائرس سے بچاوکا حفاظتی سپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔