افغان الیکشن سے قبل حملے کرنے کا خطرہ موجود ہے ، امریکہ

افغان الیکشن سے قبل حملے کرنے کا خطرہ موجود ہے ، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن، کابل(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے افغان طالبان کاالیکشن سے قبل حملے کرنے کا خطر ہ موجود ہے، غزنی میں طالبان اپنے عزائم حاصل نہیں کر سکے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے افغان طالبان مستقبل میں بھی اپنے خونریز حملوں کو جاری رکھ سکتے ہیں، جس طرح اس جنگجو گروہ نے غزنی پر حملہ کیا، ویسے ہی وہ دیگر افغان علاقوں میں کارروائیاں کر سکتے ہیں۔(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
ادھر افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے غزنی میں پانچ روز تک جاری رہنے والی لڑائی میں سو سے زائد افغان سکیور ٹی اہلکار بھی مارے گئے ۔ حکومتی ادارے پرگزشتہ روز حملہ کرنیوالے چاروں طالبان کو ہلاک کر دیا گیا،گھنٹے کی لڑائی کے بعد مارا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے کابل کی ایک حکومتی ادارے کی عمارت پر گزشتہ روز تمام حملہ آوروں کو ہلاک کرنیکی تصد یق کی ہے۔ حفاظتی حکام کے مطابق، خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر چاروں حملہ آوروں کو چھ گھنٹے کی لڑائی کے دوران مارا گیا، اس دوران فر یقین وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے دو حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی پہلے اطلاع عام کر دی گئی تھی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا اس حملے میں کوئی حفاظتی اہلکار یا شہری نہ تو ہلاک اور نہ ہی زخمی ہوا ہے ۔افغانستان میں گزشتہ دنوں کے دوران جنگجوں کے متعدد حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ