مشکوک انتخابی عمل سے قوم تقسیم ہوگئی:میاں مقصو د احمد

مشکوک انتخابی عمل سے قوم تقسیم ہوگئی:میاں مقصو د احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ عمران خان ایسے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
حالات میں وزیر اعظم بنے ہیں جب ملک کوچاروں اطراف سے خطرات نے گھیرا ہوا ہے ، رشوت، سفارش، کرپشن کی وجہ سے وطن عزیز کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے پاکستان کے دشمن بھارت کی سربراہی میں ناپاک عزائم رکھتے ہوئے پاکستان کو تنہا کرتے ہوئے ہر طرف سے گھیرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں سب سے بڑھ کر ستم ظریفی یہ ہے کہ ان انتہائی گھمبیر حالات میں اداروں نے من مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے مشکوک انتخابی عمل نے قوم کو تقسیم کردیا ہے جو جمہوری عمل پر سوالیہ نشان لگاکر بذریعہ انتخابات اصلاح احوال کا راستہ بند کردیا گیا ہے اور پیشہ کھیل بناکر تعلیم ، صلاحیت ،کردار کو بے دخل کرکے بد کردار ،راشی، کرپشن میں ملوث لوگوں کیلئے اسمبلیوں کیلئے دروازے کھول کر عملاََ ان اعلیٰ ترین اداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان خیا لات کاا ظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ملتان کے اجتماع ارکان سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر حفیظ انور، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں مسلسل انتخابی عمل خوب سے خوب تر کی تلاش کا ذریعہ بنتا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ہر انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ بربادی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے ذریعے ایک نظریہ پاکستان کے تحت وجود میں ملک میں ادارے شعوری ، بالا شعوری طور پر ملک دشمن قوتوں کی مذموم اور نا پاک خواہشات کی تکمیل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم خود اس پرعمل کاحصہ رہے ہیں لیکن اب بھی وقت ہے کہ سیاسی تقسیم کے عمل کو روکیں اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور بقاء کیلئے تمام جماعتوں کو ایک بینر پر اکٹھا کریں انتخابی عمل کی غلطیوں کو کھلے دل سے تسلیم کریں اور ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور پاکستان کے بنیادی نظریاتی شناخت پر یکسوئی اختیار کریں اسلام کو سرکاری مذہب تسلیم کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کی اب تک کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کریں ۔
میاں مقصود احمد