رستم ، ٹریفک حادثے میں دوافراد شدید زخمی
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں دوافراد شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کردیئے۔ واقعات کے مطابق رستم روڈ پر اکبر پورہ چارگلی کے قریب فلائنگ کوچ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر میں سوار دو افراد عمر اور حلیل ساکنان اکبر پورہ چارگلی شدیدزخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان منتقل کردیئے۔