مٹہ ،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت کا احتجاجی مظاہرہ

مٹہ ،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعیت کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) ہالینڈ میں پیغمبر ﷺکے شان میں گستاخی کی خلاف مٹہ سین پوڑہ میں جمعیت علماء اسلام سوات کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہالینڈ کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ ضلعی امیر قاری محمود اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزجمعیت علماء اسلام سوات مٹہ کے زیر اہتمام سین پوڑہ مٹہ کی مقام پر ہالینڈ میں نبی ﷺ کے شان میں گستاخی کی خلاف ایک پرامن احتجاج ہوا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری محمود نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر اس گستاخانہ حرکت پر ہالینڈ حکومت سے سخت احتجاج کریں اور ہالینڈ کیساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرکے اپنے سفیر واپس بلالیں انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کے مسلمان نبی ﷺ کے شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اسلئے دیگر مذاہب کی لوگ بھی مسلمانوں کی جذبات کا خاص خیال رکھیں انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے شان میں کستاخی مسلمانوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں اسلئے حکومت عالمی سطح پر یہ مسئلہ اٹھا کر اس اہم مسئلے کی مستقل بنیادوں پر حل نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں